تھورن کلف پارک (Thorncliffe Park) کے رہائشیوں کی میٹرو لنکس (Metrolinx) ریل یارڈ منصوبے کی شدیدمزاحمت۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ صوبہ اس منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹے گا، حاالنکہ مقامی سیاستدان ان کے ساتھ ہیں۔

Image | Thorncliffe 1 urdu

Caption: کائنات شیخ )بائیں(، عامرہ سکھیرا )بیچ(، اور سید بینزی )دائیں(، سیئو ٹی پارک (SaveTPARK (کے ارکان ہیں، ایک عوامی سطح کا گروپ جو مجوزہ میٹرو لنکس ریل یارڈ کو تھورن کلف پارک سے باہر رکھنے کے لیے لڑ رہا ہے۔ کریڈٹ: ایون مٹسوئی/ سی بی سی (Evan Mitsui/CBC)

روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، انھوں نے حکومت کے تینوں سطحوں پر اس علاقے کے منتخب نمائندوں کی حمایت حاصل کر لی ہے لیکن گروپ کہتا ہے کہ فورڈ حکومت ان کی درخواستوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔
اس گروپ کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو میں میٹرو لنکس کے تمام علاقوں کے مقابلے میں ان کا یہ علاقہ غریب ترین اور کم سے کم سفید فام آبادی پر مشتمل ہے۔
"اس ٹرین یارڈ کے لیے ہماری کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے"، 26 سالہ کائنات شیخ نے کہا، جو کہ سیئو ٹی پارک" (SaveTPARK) کی رکن ہیں اور یہ گروپ زیادہ تر اس عالقہ میں طویل عرصہ سے رہائش پذیر باشندوں پر مشتمل ہے جنہوں نے اسے پچہلے موسم بہار میں میٹرو لنکس منصوبے کے خلاف اکٹھا ہوے.۔شیخ نے کہا
"اگر اسے کسی دوسری کمیونٹی میں منتقل کیا جائے جیسا کہ ایک اعلی سماجی و معاشی کمیونٹی. کیا وہ وہاں اس " ٹرین یارڈ بنانے کی کوشش کریں گے بھی ؟
اپریل کے ایک بلاگ پوسٹ میں میٹرو لنکس نے اعالن کیا کہ،تھورن کلف پارک کو 175,000 مربع میٹر, تقریباً 24 فٹ بال کے میدانوں کے برابر, کی ایک دیکھ بھال اور اسٹوریج کی جگہ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

Image | Drone shot urdu

Caption: میٹرو لنکس کا کہنا ہے کہ اس نے ‘ہائبرڈ (hybrid ‘(مقام منتخب کرنے سے پہلے نو سائٹوں کو دیکھا، جو تھورن کلف پارک کے شمالی حصے اور وکسٹڈ انڈسٹریل ایریا (area industrial Wicksteed (کے جنوبی کنارے کے درمیان واقع ہیں۔ کریڈٹ: سوسن ریڈ /سی بی سی ٹورنٹو (Susan Reid/ CBC Toronto)

یہ یارڈ اونٹاریو لاین کو سہولت فراہم کرے گا. یہ 15 اسٹاپ کا سب وےاونٹاریو سائنس سینٹر
(Subway) روٹ جو اونٹاریو پلیس (Ontario Place) سے اونٹاریو سائنس سینٹر (Ontario Science Centre)
چلنے کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ اس وقت یہ علاقہ چھوٹے کاروباروں اور ایک صنعتی پارک پر مشتمل ہے، جو مل ووڈ روڈ (Millwood Road) اور تھورن کلف پارک ڈرائیو (Thorncliffe Drive Park) کے درمیان، اوورلی بولیوارڈ (Overlea Boulevard) کے شمال کی طرف واقع ہے۔ موسم بہار کے اعالن کے بعد سے، سیئو ٹی پارک (SaveTPARK) نے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ (Premier Doug Ford) کو خطوط تحریر کیے ہیں اور پوسٹر لگائے ہیں۔ اس منصوبے کی مخالفت کرنے والی ایک پٹیشن پر اب دس ہزار سے زیادہ دستخط ہیں۔۔"
41 سالہ عامر سکھیرا نے کہا کہ "اس کمیونٹی کی اکثریت اپنی بقا کے لیے کام کر رہی ہے۔" لمبی سانس لیتے ہوئے اور سر ہالتے ہوئے، اس نے سی بی سی نیوز (CBC News) کو بتایا کہ اس عالقے میں رہنے والے زیادہ تر لوگوں کے پاس "میٹرو لنکس جیسی دیوہیکل کمپنی سے لڑنے کا وقت نہیں ہے۔" "مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میٹرو لنکس نے ]تھورن کلف پارک[ کو ایک موقع کے طور پر دیکھا ... صرف اس لیے کہ یہ کم سے کم مزاحمت کا راستہ ہے۔"
ا30,000, لوگوں کا گھر ہے، جن میں سے بہت سے پاکستان، بھارت اور افغانستان سے آئے تھورن کلف پارک تقری ہوئے نئے کینیڈین ہیں۔ کرائے کی بلند عمارتوں میں دو یا تین خاندانوں کا اکٹھے رہنا عام بات ہے۔ جگہ محدود ہے - فی مربع کلومیٹر میں تقریبا 7,000 لوگ ہیں۔ حال ہی میں بنائی گئی فریزر مسٹرڈ ارلی لرننگ اکیڈمی (Fraser Mustard Early Learning Academy)23 کالس رومز میں صرف کنڈرگارٹن پڑھاتی ہے، جس سے یہ کینیڈا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا سکول بن گیا ہے۔
"لہاذا زمین کے اتنے بڑے ٹکڑے کو میٹرو لنکس اسٹوریج کی سہولت کے لیے ضایع کرنا ناقابل فہم ہے"، سکھیرا نے کہا کہ ، جو اپنے والدین کے ساتھ اسی محلے میں پلا بڑھا اور ابھی بھی اسی علاقے میں کام کرتا ہے اور اپنے کنبے کی کفالت کرتا ہے۔

Image | Thorncliffe walking shot - urdu

Caption: سید بینزی کے والد کا کہنا ہے کہ ہر کوئی تیز رفتار راہداری اور اونٹاریو الئن کی حمایت کرتا ہے۔ لیکن وہ محسوس کرتا ہے کہ میٹرو لنکس نے ریل یارڈ کو تھورن کلف پارک میں رکھنے کا فیصلہ کمیونٹی پر زبردستی مسلط کر دیا ہے۔ کریڈٹ: شینن مارٹن/ سی بی سی ٹورنٹو (Evan Mitsui/CBC)

س نے کہا کہ اس علاقے کو جن چیزوں کی واقعی ضرورت ہے، وہ ہیں، سستی رہائش، ایک انڈور پول اور ایک کمیونٹی تفریحی مرکز۔ سکھیرا اور سیئو ٹی پارک (SaveTPARK)گروپ نے میٹرو لنکس کو ایک متبادل سائٹ تجویز کی، ایک ایسی جگہ جو موجودہ تجویز کے پیدل فاصلے پر ہے۔ لیکن ان خدشات کی طرح جو انہوں نے صوبائی ایجنسی کے سامنے پیش کیے تھے- جیسے شور، آلودگی، معیشت اور ملازمتوں پر اثرات کے بارے میں - ان کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر بھی غور نہیں کیا گیا۔

'ذیلی سرخی: 'احتیاط سے غور کیا گیا'

اونٹاریو الئن کے لیے میٹرو لنکس پروگرام کے سپانسر میلکم میکے (Malcolm MacKay)کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی متبادل سائٹ کی علاقائی ٹرانزٹ ایجنسی نے پہلے ہی اسٹڈی کی تھی اور وہ اس نتیجہ پر پہنچی کہ بہت زیادہ ملازمتیں خطرے میں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ، "ہر وہ آئیڈیا جو پیش کیا گیا ہے، ہم نے اس پر احتیاط سے غور کیا ہے۔"
سی بی سی ٹورنٹو (CBC Toronto)نے میکے (MacKay)سے سیئو ٹی پارک (SaveTPARK) کے اس یقین کے بارے میں پوچھا کہ اس کمیونٹی کو ریل یارڈ کے لیے اس لیے منتخب کیا گیا تھا کیونکہ اس کے پاس جوابی لڑائی کے لیے وسائل کی کمی تھی۔ میکے (MacKay)نے براہ راست جواب نہیں دیا، اس کے بجائے، اس نے کہا:
"ہمیں کمیونٹی کے ساتھ لڑنے کی بلکل کوئی خواہش نہیں ہے۔ ہم کمیونٹی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، کمیونٹی کو سمجھنا چاہتے ہیں، سمجھنا چاہتے ہیں کہ وہ کس چیز کے بارے میں فکر مند ہیں تاکہ ہم اس کمیونٹی کے لیے ٹرانزٹ کے آنے کے نتیجے میں بہتر چیزیں پہنچانے میں مدد کر سکیں۔
اگست میں کمیونٹی کے لیے ایک کھلے خط میں میٹرو لنکس کے صدر فل ورسٹر (Phil Verster)نے کہا کہ تھورن کلف پارک میں تعمیر کا فیصلہ "ادارہ جاتی نسل پرستی" پر مبنی نہیں تھا بلکہ اس کے بجائے "پالیسی کی بنیاد پر سائٹ کے انتخاب کے معیار" پر ممکنہ بہترین سائٹ کی تالش پر مبنی تھا۔

Image | metrolinx urdu

Caption: دیکھ بھال اور اسٹوریج کی سہولت اونٹاریو الئن کے ساتھ ٹرینوں کو اسٹور کرنے، معائنہ، صفائی اور دیکھ بھال کے لیے استعمال کی جائے گی۔ کریڈٹ: میٹرو لینکس (Metrolinx)

ذیلی سرخی: 'نظرانداز کر دیا گیا'

لیکن علاقے کے وفاقی ، صوبائی اور بلدیاتی منتخب عہدیداروں کے مطابق یہ ایک لڑائی کے عالوہ اور کچھ نہیں ۔
راب اولیفینٹ (Rob Oliphant)مقامی ممبر پارلیمنٹ، ایم پی پی کیتھلین وائن (Kathleen Wynne MPP) ،اور کونسلر جے رابنسن نے (Jaye Robinson Councillor (مل کر اگست کے اواخر میں پریمیئر ڈگ فورڈ (Doug Ford Premier) اور اونٹاریو کی وزیر ٹرانسپورٹیشن کیرولین مولرونی (Minister Transportation Caroline Mulroney) کو ایک خط بھیجا، جس میں کہا گیا کہ وہ اس فیصلے سے پریشان ہیں کہ وہ جو کہہ رہے ہیں اس میں کمیونٹی سے مشاورت کا فقدان ہے۔
ٹورنٹو سٹی کونسل (Toronto City Council) نے مئی میں متفقہ طور پر ایک تحریک منظور کی جس میں دیکھ بھال اور اسٹوریج کی فسیلیٹی کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
رابنسن (Robinson) نے ایک عالقہ پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے پوری الئن میں ذخیرہ کرنے کی چھوٹی سہولیات بنانے کی تجویز دی۔
"یہ سب کچھ نطرانداز کر دیا گیا ہے،" رابنسن (Robinson) نے کہا، جو میٹرو لنکس سے نمٹنے والے پچھلے کئی مہینوں کو "مایوس کن اور اشتعال انگیز" کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "وہ اس دیو ہیکل فسیلیٹی کو تھورن کلف پارک کے مرکز میں قائم کرنے کے علاوہ کسی اور چیز پر غور کرنے سے انکار کرتے ہیں، یہ مرکزی علاقہ جو جغرافیائی لحاظ سے چھوٹا ہے - ڈان ویلی ویسٹ (Don Valley West) یا ٹورنٹو کے اس حصے میں سب سے چھوٹے علاقوں میں سے ایک ہے۔"
"انہیں اس کا بوجھ اکیلے ہی اٹھانا پڑہ رہا ہے، مکمل طور پر اکیلے۔ میں چاہوں گا کہ کوئی مجھے سمجھائے کہ ایسا کیوں ہے،" اس نے کہا۔
وائن (Wynne) کا کہنا ہے کہ اس نے ملرونی (Mulroney) کو کئی کمیونٹی گول میزوں میٹنگز میں مدعو کیا ہے، لیکن وزیر ٹرانسپورٹ نے کبھی بھی شرکت نہیں کی، اس کے بجائے ایک موقع پر اپنے چیف آف اسٹاف کو بھیج دیا۔
اونٹاریو کی سابق وزیر اعظم وائن (Wynne) نے کہا، "صرف حکومت کی ایجنسی میٹرو لنکس کو ذمہ داری نہیں لینا ہوگی، کیونکہ انہیں صوبائی حکومت کی طرف سے مینڈیٹ دیا گیا ہے۔"
"میں جو کچھ بین السطور پڑھ رہی ہوں وہ یہ ہے کہ انہیں اہم تبدیلیاں کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور سیاسی لوگ تھورن کلف پارک کے لوگوں کے ساتھ مشاورت نہیں کر رہے۔"
سی بی سی ٹورنٹو نے ملرونی (Mulroney) کے دفتر سے رابطہ کیا، لیکن بتایا گیا کہ وہ دستیاب نہیں ہے۔ ایک ای میل میں، ایک ترجمان نے لکھا، " اس خاص موضوع پر رابطے کے لیے میٹرو لنکس بہترین مقام ہے۔"

ذیلی سرخی: مسجد نے گروپ کے خالف قانونی کارروائی کی دھمکی دی۔

اس منصوبے نے کمیونٹی کے ارکان کو علاقے کی مسجد کے خالف بھی کھڑا کر دیا ہے۔
اسالمک سوسائٹی آف ٹورنٹو (Islamic Society of Toronto) نے سی بی سی ٹورنٹو کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ میٹرو لنکس کے ساتھ عوامی استعمال کے لیے بے دخلی کے معاہدے پر بات چیت کر رہی ہے۔
مسجد کے ڈائریکٹر الیاس مال نے کہا کہ میٹرو لنکس نے اپریل میں دیکھ بھال اور اسٹوریج کی فسیلیٹی کا عوامی طور پر اعالن کرنے سے تین دن قبل مسجد سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ رازداری کے معاہدے کی وجہ سے تفصیالت پر بات کرنے سے قاصر ہیں۔

Image | Ilyas - Urdu

Caption: اسالمی سوسائٹی آف ٹورنٹو (Toronto of Society Islamic (کے ڈائریکٹر الیاس مال کہتے ہیں کہ مسجد کی نئی عمارت میں تجارتی جگہ ہے۔ اسے امید ہے کہ تعمیر کی وجہ سے بے دخل ہونے والے کرایہ دار یہاں آ جائیں گے۔ کریڈٹ: شینن مارٹن/ سی بی سی ٹورنٹو (Shannon Martin/ CBC Toronto)

اس موسم گرما میں سیئو ٹی پارک (SaveTPARK) نے مسجد اور اس کی قیادت پر میٹرو لنکس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تنقید کرنے کے بعد، اسالمک سوسائٹی آف ٹورنٹو نے اس گروپ پر روک تھام اور باز رہنے کا حکم لگوا دیا۔
ملا نے کہا کہ، "انہوں نے ہماری اجازت کے بغیر ہمارا نام استعمال کیا کیونکہ وہ پوری کہانی نہیں جانتے تھے۔"
"تین، چار وکائل نے ہمیں بتایا، ' تم جیت نہیں سکتے۔ شاید ایک فیصد کا امکان ہے۔ لیکن آپ کو بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔ لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں، بلکہ ]میٹرو لنکس[ کے ساتھ مل جائیں۔"
ن کا کہنا ہے کہ معاہدے سے حاصل ہونے والی رقم سڑک کے پار ایک عمارت کی تزئین و آرائش کے لیے استعمال کی جائے گی تاکہ نماز کی ایک بڑی جگہ، ایک جم (gym) اور ایک کمیونٹی ہال بنایا جا سکے۔
ملا کا کہنا ہے کہ منصوبہ یہ ہے کہ "دوسری طرف کو تجارتی استعمال کے لیے تعمیر کریں اور اس کے لیے اچھے پیسے حاصل کریں۔ اس سے کمیونٹی کو فائدہ ہوگا۔"

ذیلی سرخی: ہار ماننے کے لیے تیار نہیں۔

سکھیرا کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کی دھمکی کے باوجود کمیونٹی میں کوئی دراڑ نہیں آئی۔
ور اس کے باوجود کہ وہ تسلیم کرتا ہے کہ وہ تھک چکا ہے، اور بعض اوقات مایوس بھی ہوتا ہے، وہ کہتا ہے کہ وہ اپنی برادری کے مستقبل کی حفاظت کے لیے لڑتے رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
"بہت سارے لوگ ہیں جو یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی رائے تک نہیں ہے، اور یہ وہ چیز ہے جس کی ہم امید کر رہے ہیں کہ لوگوں کو سیئو ٹی پارک (SaveTPARK) کے ذریعے سمجھنے میں مدد ملے گی ، 'چاہے آپ کرایہ دار ہیں یا مالک مکان، یہ آپ کی اپنی کمیونٹی ہے۔ اور آپ کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ آپ کی کمیونٹی میں کیا ہوتا ہے۔"

Image | Aamir Sukhera- Urdu

Caption: عامر سکھیرا نے وبائی امراض کے دوران تھورن کلف پارک میں فوڈ بینک قائم کرنے میں مدد کی۔ وہ پریشان ہے کہ ریل یارڈ مقامی مالزمتوں کو متاثر کرسکتا ہے- جس سے میٹرو لینکس اختالف کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عالقے میں تمام مالزمتیں برقرار رکھی جائیں گی اور مزید 300 کا اضافہ کیا جائے گا۔ کریڈٹ: شینن مارٹن/ سی بی سی ٹورنٹو ۔ (Evan Mitsui/ CBC News)