اس ایشین ہیریٹیج منتھ کے دوران ہم پوچھ رہے ہیں کہ آپ اپنی ثقافت کو کیسے سنبھالتے ہیں۔
CBC News | Posted: June 1, 2023 8:03 PM | Last Updated: June 1, 2023
ایشین ہیریٹیج منتھ کے لیے، سی بی سی کیوبیک نے ایشیائی کینیڈین سے پوچھا: آپ اپنے ثقافتی ورثے کو، بڑے یا چھوٹے، کسی بھی تریقے سے کیسے محفوظ رکھتے ہیں؟
کیریئنگ آور کلچرز سیریز کیوبیک میں ایشیائی کہانیوں کو اجاگر کرنے اور ایشیائی کینیڈا کے تجربے کو قریب سے دیکھنے کی خواہش سے پروان چڑھی۔
مئی کے پورے مہینے میں، سی بی سی کیوبیک ان کہانیوں کو پیش کرے گا۔ انٹرویو کے کردار اپنی زندگی کے سفر اور وہ کیا پہنتے ہیں، کیا بناتے- کھاتے ہیں یا اپنی ثقافت کو کیسے محفوظ رکھتے ہیں اس کا اشتراک کریں گے۔
یہ سیریز سی بی سی مونٹریال کی ایشین کینیڈین ٹیم نے تیار کی تھی۔
ہم ان لوگوں کے شکرگزار ہیں جنھوں نے اپنے کام کی جگہوں اور گھروں میں بے تکَلّف گفتگو کے لیے ہمیں خوش آمدید کہا۔
مریم ندیمی مونٹریال میں مقیم آرٹسٹ اور ماہر حیاتیات ہیں۔ وہ ایران میں پلی بڑھی اور جینیات میں پی ایچ ڈی کے لیے مونٹریال یونیورسٹی گئی۔ اب وہ ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہیں جہاں وہ اسلامی ایرانی فن کی روایتی قِسْم، تزحیب سکھاتی ہیں۔
میری گریس اوکیمپو ایک نرس ہیں اور فلپائنی نرسز ایسوسی ایشن آف کیوبیک کی صدر ہیں۔ وہ فلپائن میں پلی بڑھی اور اپنے شوہر سے ملنے کے بعد مونٹریال آئی۔
وہ اپنے ساتھبایانہان جیسی اپنی ثقافتی اقدار بھی لے کر آئی ہیں، جو کمیونٹی اور اتحاد کو فروغ دینے کا فلپائنی طریقہ ہے۔ وہ مونٹریال نیورولوجیکل انسٹی ٹیوٹ-ہسپتال میں اپنے کام کے دوران بھی ان اقدار کو برقرار رکھتی ہیں۔
مے چیو ایک کمیونٹی کارکن اور چائنا ٹاؤن راؤنڈ ٹیبل کی کوآرڈینیٹر ہیں۔ ان کی سرگرمی اور کام کا مرکز مونٹریال کے چائنا ٹاؤن اور آس پاس کی ایشیائی کمیونٹیز کے تحفظ اور پھلنے پھولنے کے ارد گرد ہے۔ وہ چائنا ٹاؤن میں ایشیائی کاروباروں، تنظیموں اور کمیونٹی ممبران کی وکالت بھی جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے کام کو بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کیون پارک جنگ ہو اور جن ہی ونگ، کوریائی کینیڈین فنکار ہیں۔ دونوں شناختوں میں رہنے نے انہیں مواقع فراہم کیے ہیں، لیکن نقصان اور تنہائی کا احساس بھی کرایا ہے۔ انہوں نے یہ تجربہ اس سپرنگ سیزن کے دوران ۔مونٹریال، بین الثقافتی فنون(ایک ثقافتی تنظیم) کے ایک پروگرام کے دوران بیان کیا.۔
میشن چاۓ شاۓ شہر مونٹریال میں ایک خاندانی ملکیتی ریسٹورینٹ ہے۔ اس کی شریک مالک اور کئی ڈشز کی شیف ناہید عزیز ہیں۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے جنوبی ہندوستان سے اپنی خاندانی پکوانی ہدایات لے کر آییں، اور آہستہ آہستہ، جب انھیں جنوبی ایشیائی مانٹریالرز میں ایسی جگہوں کی کمی کا احساس ہوا، تو انھوں نے انھیں اپنے ریسٹورینٹ کے ذریعے مونٹریال کی کمیونٹی کے ساتھ شیئر کیا۔ وہ اپنے شوہر صمد رزاق اور بیٹی نکیتا عزیز رزاق کے ساتھ یہ ریسٹورینٹ چلاتی ہیں۔
سیریز کے پیچھے کی ٹیم
شہروز رؤف مونٹریال میں مقیم صحافی ہیں، بنیادی طور پر وہ جی ٹی اے سے ہیں۔ صحافت کے لیے ان کا جذبہ ان کہانیوں سے پردہ اٹھانے کی ضرورت کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو ان کی اپنی برادری اور دیگر محروم کمیونٹیز کی عکاسی کرتی ہوں ۔
رائنا لیو سی بی سی کیوبیک کے ساتھ ایک ایسوسی ایٹ کمیونیکیشن آفیسر ہیں، جو نیوز روم اور کمیونٹی کے درمیان ایک رابطہ قائم کرتی ہیں۔ وہ محروم کمیونٹیز کو ان کہانیوں اور مسائل پر جوڑنے اور بااختیار بنانے کے لیے کام کرتی ہے جو ان کے لیے اہم ہیں۔ وہ مونٹریال میں مقیم ہیں۔
جیسیکا وو مونٹریال میں مقیم ایک صحافی ہیں۔ سوشیالوجی میں انڈرگریجویٹ ڈگری اور کنکورڈیا سے بصری صحافت میں گریجویٹ ڈپلومہ کے ساتھ، وہ اپنی کہانیوں میں نئے تناظر تلاش کرنے کی مسلسل کوشش کرتی ہیں۔
جینیفر یون سی بی سی مونٹریال میں کورین کینیڈین صحافی ہیں۔ وہ ان کہانیوں کے بارے میں دلچسپی رکھتی ہیں جو کم پیش کردہ کمیونٹیز پر روشنی ڈالتی ہوں، ناانصافی کو بے نقاب کرتی ہوں اورباقی گروپوں کے درمیان پل بناتی ہوں۔
ٹم چن ایک بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر ہیں جو 2006 سے شادیوں، تقریبات اور کھانے کی دستاویزی بناتے رہے ہیں۔ ان کی فوٹو گرافی ثقافتی شناخت، روزمرہ کے پہلوؤں اور لازوال لمحات کی تلاش کے ذریعے انسان ہونے کے تجربے کو حاصل کرنے کے بارے میں ہے۔ وہ اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ مونٹریال کے نوٹری ڈیم ڈی گریس محلے میں رہتے ہیں۔